بس ڈکیتی،قتل کے ملزمان کی سزائیں معطل

بس ڈکیتی،قتل کے ملزمان کی سزائیں معطل

ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بس ڈکیتی کے دوران قتل کرنے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی موت اور عمر قید کی سزائیں معطل کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں پولیس تھانہ روجھان کے مطابق ملزمان زاہد حسن ، ربنواز وحید اور قمر کے خلاف 4 نومبر 2015 کو ہونیوالی بس ڈکیتی کے دوران فرحان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا بعدازاں جرم ثابت ہونے پر 23 مئی 2017 کو سیشن عدالت سے زاہد حسین کو کو موت ، ربنواز وحید اور قمر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس پر فاضل عدالت میں ملزمان کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی تو عدالت عالیہ نے نامکمل شناخت پریڈ کی وجہ سے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

بس ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر