ایکسیئن کینٹ،ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سمیت 5میپکو افسروں کے تبادلے

ایکسیئن کینٹ،ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سمیت 5میپکو افسروں کے تبادلے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایکسین کینٹ اور ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سمیت(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

5میپکو افسران کے تبادلے کر دئیے گئے ۔تفصیل کے مطابق میپکواتھارٹی نے 5افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ڈپٹی منیجر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان محمد وجاہت علی بُچہ کو خالی آسامی پر ڈپٹی منیجر ایچ آر ایم میپکو ،اسسٹنٹ منیجر (ایچ آر اینڈ ایڈمن ) میپکو سرکل خانیوال محمد اکرم کو کرنٹ چارج بنیادوں پر ڈپٹی منیجر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاہے ۔ ایگزیکٹوانجینئر میپکو کینٹ ڈویژن ملتان محمد وسیم اختر کو عہدے سے ہٹاکر میپکو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایس ڈی او میپکو گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن ملتان رانا عبدالرزاق کو بوسن روڈ سب ڈویژن اور ان کے پیشرو ایس ڈی او بوسن روڈسب ڈویژن محمد اسلم طاہر کو میپکو گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔واضح رہے کہ ناقص کارکردگی پر ایکسین کینٹ وسیم اختر اور ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن رانا عبدالرزاق کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ رانا عبدالرزاق کے بارے میں بتایا گیاہے کہ وہ 7سال سے گارڈ ن ٹاؤن سب ڈویژن میں تعینات ہیں ۔ چند روز کے لئے کسی دوسری سب ڈویژن میں تبادلہ کراکر پھر دوبارہ گارڈ ن ٹاؤن سب ڈویژن میں آجاتے ہیں۔

تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر