خانیوال،اینٹوں کے ریٹ مقرر،لوٹ مار کرنیوالے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خانیوال،اینٹوں کے ریٹ مقرر،لوٹ مار کرنیوالے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی کا ...

محسن وال( نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر خانیوال کی جانب سے اینٹوں کے ریٹ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

مقررکردئیے گئے،اول 6300اور دوئم 5100روپے ،زائد ریٹ وصول کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خانیوال چوہدری محمد اشفاق کی جانب سے بھٹہ مالکان کو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے جس میں کہا گیا کہ اینٹوں کے مقررہ کردہ ریٹ پر ہی اینٹیں فروخت کی جائیں ،اول اینٹ 6300اور دوئم اینٹ کا ریٹ 5100روپے مقررہ کیا گیا ہے اگر بھٹہ مالکان کی جانب سے مقرر ہ ریٹ سے زائد پر اینٹیں فروخت کی گئی تو اُنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر