گن پوائنٹ پر طالبہ اغواء،بداخلاقی کی کوشش،اوباشوں کیخلاف مقدمہ ،تلاش شروع

گن پوائنٹ پر طالبہ اغواء،بداخلاقی کی کوشش،اوباشوں کیخلاف مقدمہ ،تلاش شروع

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)میٹرک کی طالبہ کو 4اباشوں نے اسلحہ کے زور پر سکول جاتے ہوئے اغواء کر کے بداخلاقی کی کوشش میں ناکامی پر چہرہ پر تیزاب پھینک دیااور سگریٹ کے نشان سے چہرہ داغ دار کر دیا ،تفصیل کے مطابق موضع و(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

یرڈابڈینڈبستی آڑہ اکبر شاہ کی رہائشی محمد ریاض کی بیٹی میٹرک کی طالبہ (ک)کو 9اکتوبر کی صبح 8 بجے گھر سے سکول جاتے ہوئے راستے میں چوہدری طیب آرائیں اور محمد شان مغل نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں موٹرسائیکل سوار کے ہمراہ روک کر اسلحہ کے زور پر منہ پر ہاتھ رکھ کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر اغواء کر کے اپنی ہارڈ وئیر کی دکان سنانواں کے اوپر چوبارہ پر لے گئے اور وہاں پربداخلاقی کی کوشش بھی کرتے رہے ناکامی پر (ک) کے چہرہ پر تیزاب پھینک دیا اور سگریٹ سے بھی اس کے چہرہ کو داغ دار کر دیا دو روز بعد 11اکتوبر کی صبح 8بجے موٹرسائیکل پر بٹھا کر آڑہ اکبر شاہ بستی کے ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے (ک) نے گھر آ کر تمام صورت حال سے گھر والوں کو آگاہ کیا پولیس تھانہ محمود کوٹ نے جسٹس آف پیس کے حکم پر (ک) کی مدعت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

طالبہ اغواء

مزید : ملتان صفحہ آخر