مجلس احرار کے مرکزی نائب امیر سید کفیل شاہ،سسر سید مصطفی شاہ بخاری انتقال کرگئے،اساتذہ،طلبا کا اظہار تعزیت

مجلس احرار کے مرکزی نائب امیر سید کفیل شاہ،سسر سید مصطفی شاہ بخاری انتقال ...

کبیروالا+بارہ میل (سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان)مجلس احرار پاکستان (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل شاہ کے چچا اور سسر سید مصطفےٰ شاہ بخاری بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں ۔جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر کی صدارت میں علماء کرام ،اساتذہ اور طلباء کے ہونیوالے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے انتقال پرملال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لئے بلندی درجات ومغفرت اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔تعزیتی اجلاس میں حافظ محمد امجد زکریا ،شیخ خلیل احمد ،ملک فاروق،شیخ سہیل انور اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

مزید : ملتان صفحہ آخر