مسائل ورثے میں ملے،عمران خان جلد ہی حالت بہتر کرلیں گے،عابد محمود کھگہ

مسائل ورثے میں ملے،عمران خان جلد ہی حالت بہتر کرلیں گے،عابد محمود کھگہ

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلقہ این(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اے151کے سابق ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر) عابدمحمودکھگہ نے کہاکہ سابق حکمرانوں کے بیرون ممالک اثاثوں اورلوٹی ہوئی قومی دولت واپس لاکرہی ملک وقوم کو قرضوں اور عالمی مالیاتی اداروں سے نجات دلائی جاسکتی ہے ۔ وہ رابطہ مہم کے حوالے سے صوبائی حلقہ206کی یونین کونسل اوروارڈکے عہدیداروں ،کارکنوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ 18ارب ڈالر کاخسارہ حکومت کو ورثے میں ملاعمران خان کی قیادت میں جلد ہی مسائل پر قابو پالیں گے حکومت کی طر ف سے جاری اصلاحات کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے ۔انہوں نے کارکنوں پر زوردیاکہ وہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات کی تیاری کریں نظریاتی کارکنوں کوآگے لایاجائیگا۔

مسائل

مزید : ملتان صفحہ آخر