امام مہدی کے جھوٹے دعویدار فرحان کیخلاف 295سی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،ورنہ تحریک چلائیں گے،ولی محمد شاہ ثانی کی پریس کانفرنس

امام مہدی کے جھوٹے دعویدار فرحان کیخلاف 295سی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،ورنہ ...

ملتان(سٹی رپورٹر ) حضرت چادر والی سرکار ؒ کے سجادہ نشین سید ولی محمد شاہ ثانی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سرکار نے کہا ہے کہ توہین رسالتؐ اور امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدار مرتکب فرحان کے خلاف 295سی کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے بلکہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے ایک لاکھ مریدین کے ہمراہ دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس و احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کیاجس میں سرپرست اعلی سیٹھ خالد شمس الدین، صدر شیخ محمد حامد، جنرل سیکریٹری نجم الثاقب ، عبد اللہ بٹ ودیگر بھی موجود تھے سیدولی محمد شاہ ثانی سرکار نے مزید کہا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لیں اور ملزم فرحان احمدی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کو یقینی بنایا جائے جن کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملزم فرحان احمدی کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ابتدائی مرحلے میں ڈی سی ، سی پی او کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے کچہری چوک پر دھرنا دیں گے بعدازاں تحریک کو ملک گیر چلانے سے بھی گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مشیران خاموشی کا تالہ توڑیں اور جھوٹے دعویداروں کی سرکوبی کے لئے علم بلند کریں تحفظ ختم نبوت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ علماء کرام، مشائخ عظام، سول سوسائٹی، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجر ، مزدور سمیت دیگر مکاتب فکر و مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ افراد ختم نبوت کے تحفظ کے لئے متحد ہیں اور آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے یکسوئی کے ساتھ توہین رسالتؐ و امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدار کے خلاف ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔

ولی محمدشاہ ثانی

مزید : ملتان صفحہ آخر