معاشی بحران،حکومت جلد مسائل پر قابو پائے گی،ڈاکٹر شاہینہ نجیب

معاشی بحران،حکومت جلد مسائل پر قابو پائے گی،ڈاکٹر شاہینہ نجیب

ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ) ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں میں ہمارے پیارے پاکستان کو بری طرح لٹا گیا جس کی وجہ سے آج پاکستان معاشی بحران سے دو چار ہے انشاء اللہ حکومت اور قوم ملکر اس بحران کا ملکر مقابلہ کریگی ہر کوئی اپنے اپنے حصے کی قربانی دیگا اور انشاء اللہ ہم بہت جلد اس بحران سے نکل آئیں گے عوام سے درخواست ہے کہ ملکی معاملات سے باخبر رہے اور حکومتی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے انشاء اللہ 100دنوں میں درست سمت کی طرف قدم بڑھا دئیے جائیں گے اور اگلے ایک دو سال میں حالات بہتر ہو جائیں گے پانچ سال کے اختتام پر مثبت تبدیلی آچکی ہوگی وہ تبدیلی جسکا خواب علامہ اقبال ، قائد اعظم ، عمران خان اور پوری قوم نے دیکھا ڈاکٹر شاہینہ نوجوانوں کے مختلف وفود سے بات چیت کر رہی تھی ڈاکٹر شاہینہ نے بتایا کہ آج دن ٹریفک چوک سے گولائی کمیٹی تک کلین اینڈ گرین ڈیرہ غازی خان ریلی نکالی جائے گی جس میں سیاسی ورکرز اور سول سوسائٹی کے نمائندہ شریک ہونگے ۔

شاہینہ نجیب

مزید : ملتان صفحہ آخر