نشتر پارکنگ،ٹھیکہ،نیلامی میں بے ضابطگیوں پر نیب کو درخواست ارسال

نشتر پارکنگ،ٹھیکہ،نیلامی میں بے ضابطگیوں پر نیب کو درخواست ارسال

ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کی پارکنگ کے ٹھیکہ کی نیلامی میں بے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ضابطگیوں بارے ٹھیکدار نے نیب ملتان کو انکوائری کیلئے درخواست دے دی ہے۔نیب ملتان کو درخواست دیتے ہوئے رانا رفاقت علی نے موقف اختیار کیا کہ میں نے نشتر ہسپتال کی پارکنگ کے ٹھیکے کے لیے بولی میں حصہ لیا،پارکنگ ٹھیکے کے لیے سب سے زیادہ 5 کروڑ روپے بولی دی،مگر اس دوران نشتر ہسپتال انتظامیہ نے زبردستی چپ کروا دیا، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ٹھیکہ من پسند شخص کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے میں دیا، مذکورہ تمام واقعہ کی ویڈیو بھی محفوظ ہے۔نشتر انتظامیہ نے من پسند ٹھیکے دار کو نوازنے کے لیے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،اور پارکنگ کا ٹھیکہ دے دیا۔واضح رہیدرخؤاست کی کاپی صوبائی وزیر ، سیکرٹری ہیلتھ، انٹی کرپشن حکام اور ہسپتال حکام کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

نشتر پارکنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر