1کروڑ40لاکھ کا ایرانی موبل آئل ضبط،دو افراد گرفتار،تفتیش شروع

1کروڑ40لاکھ کا ایرانی موبل آئل ضبط،دو افراد گرفتار،تفتیش شروع

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) ہزاروں لٹر ایرانی موبل آ ئل کوئٹہ سے سیالکوٹ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سمگل کرتے ہوئے ٹرک پکڑا گیاہے تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ غازی گھاٹ کے اہلکار اے ایس آئی اسماعیل،اے ایس آ ء غلام یاسین، شیخ،عامر رضا،صادق حسین اور کوثر عباس کے ہمراہ معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ ٹرک نمبری mnz4265 کو چیک کیا گیا جس میں184کین جعلی ایرانی موبل آ ئل سے بھری موجود تھیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق موبل آ ئل26400لٹر اور حاضر قیمت تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ مالیت بتائی گئی ہے پوچھ گچھ پر ٹرک عملہ نے بتایا کہ وہ کوئٹہ سے سیالکوٹ سمگل کر رہے تھے جس پرڈرائیور نیاز محمد اچکزئی اور ہیلپر عبدالوحید خلجی سکنہ کوئٹہ کو حراست میں لیکر پولیس کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ضبط

مزید : ملتان صفحہ آخر