نوکری سے فارغ کرنیکی تاریخ دینے،4ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بہبود آبادی کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

نوکری سے فارغ کرنیکی تاریخ دینے،4ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بہبود آبادی کے ...

مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے محکمہ بہبود آبادی کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کنٹریکٹ ملازمین نے احتجاج کیا ہے، کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے ساڑھے تین سال سے کنٹریکٹ بنیاد پر کام کر رہے ہیں اور اب ہمیں نوکری سے نکالنے کی آخری تاریخ 31دسمبر کی دے دی گئی ہے .جبکہ ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ئے ہوئے تھے. ملازمین کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی .جس کی وجہ سے 250 ملازمین کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں. انہوں نے کنٹریکٹ کو مستقل کرنے اور تنخواہیں دینے کی اپیل کی ہے.

کنٹریکٹ ملازمین

مزید : ملتان صفحہ آخر