پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق ہمڑ کی 5کمپنیوں پر نواز شیں ہر منصوبے میں حصہ
ملتان ( سپیشل رپورٹر) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں قوائد کے برعکس تعینات پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ کی پانچ ٹھیکدار کمپنیوں پر نوازشیں ،پانچ فیصد اضافی کمشن کے عوض یونیورسٹی کے ہر منصوبے میں حصہ دار بن کرلوٹ مار کا بازار گرم کردیا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہاؤ الدین زکریا(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
یونیورسٹی میں قوائد کے برعکس تعینات ہونے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ نے یونیورسٹی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام کرنے والی پانچ ٹھیکدار کمپنیوں سے ملی بھگت کرکے کرپشن کابازار گرم کررکھا ہے ان ٹھیکدار کمپنیوں میں چوہدری تنویر کی ٹی اے ایس انجینئرنگ،حاجی نزاکت اینڈ کمپنی ،فلک بلڈرز ،گورئمنٹ کنٹریکٹر امان خان اور اویس شامل ہیں کو ہر ٹھیکے میں پانچ فیصد اضافی کمشن کے عوض نوازا جارہا ہے جبکہ ان کے کاموں کا معیا رچیک کئے بغیر ہی تما م بل بغیر کسی حیل وحجت کے کلیئر کردیئے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پورا پی ڈی ونگ ملک رفیق ہمڑ کی آشیر باد کے نتیجہ میں ان کمپنیوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے ۔
رفیع ہمڑ