سلمان نعیم کی نااہلی کا فیصلہ معطل ، حامیوں کا جشن
ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے سلمان نعیم کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کومعطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اورفریقین و6 نومبرکوپیش ہونے کاحکم دیاہے۔قبل ازیں عدالت میں صوبائی حلقہ پی پی 217 ملتان سے ایم پی اے سلمان نعیم نے درخواست دائرکی تھی کہ درخواست گذار کواس حلقہ سے بطورآزادامیدوار کامیاب قراردیاگیاجس کاالیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیااوراس (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
نے بطورممبراسمبلی کام شروع کردیا لیکن نوید ارائیں نامی شخص نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی کہ درخواست گذارایم پی اے کے پاس دوشناختی کارڈہیں اوراپنے اثاثے بھی درست طورپرظاہرنہیں کئے ہیں جس پراس کوالیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گذارکے کم عمر ہونے کو جواز بنا کر یکم اکتوبر کو نااہل قرار دیا گیاجبکہ کامیابی کااعلان ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس درخواست گذارکونااہل کرنے کا اختیارحاصل نہیں تھااورنااہلی کافیصلہ دینے کااختیار صرف الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔اس لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گذارکی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کاحکم دیاجائے۔
سلمان نعیم