’’کھلاڑی‘‘ حکومت کیخلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں : شاہ محمود قریشی

’’کھلاڑی‘‘ حکومت کیخلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں : شاہ محمود ...

ملتا ن (نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ و تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں مشکل ترین حالات میں ہم کارکنوں کو فراموش نہیں کرسکتے پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں خواتین کا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجکستان(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

روانگی سے قبل اسلام آباد میں تحریک انصاف وویمن ونگ ضلع ملتان کی حال ہی میں مقرر کی جانے والی صدر قربان فاطمہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران کیا جس میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے قربان فاطمہ کو ضلعی صدر وویمن ونگ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ سٹی صدر کے عہدہ سے ترقی کرکے ضلعی صدر مقرر ہوئی ہیں جوکہ ملتان کا اعزاز ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں اور صرف و صرف عمران خان کے موقف اور پیغام کو عام کریں ۔

شاہ محمود قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر