رحیم یار خان،مضر صحت پانی سپلائی کرنیکا انکشاف،شہریوں پر خوفناک بیماریوں کا حملہ

رحیم یار خان،مضر صحت پانی سپلائی کرنیکا انکشاف،شہریوں پر خوفناک بیماریوں کا ...

رحیم یارخان(بیورونیوز) رحیم یارخان شہر میں زیرزمین پانی کی سطح نیچے ہونے اور پانی ناقابل استعمال ہونے کے باعث ڈرموں اور کین کے ذریعے پانی سپلائی کا کام عروج پر پہنچ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

گیا ہے جس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں اور شہریوں میں تشویش پھیل رہی ہے۔ عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی سپلائی کرنے والوں کو ہرماہ لیبارٹری پانی مستند لیبارٹری سے چیک کرنے والے، پانی سپلائی کرنے والے ڈرم اور کین کی روزانہ کی بنیاد پر صاف کرنے کا پابند کیاجائے اور اس سلسلہ میں جلدازجلد قانون سازی کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنایاجائے تاکہ شہریں کو صاف ستھرا پانی میسر آسکے۔ ان حلقوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شہر کے تمام علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ تنصیب کئے جائیں تاکہ غریب طبقہ بھی شہری پانی باآسانی حاصل کرسکے۔

مضر صحت پانی

مزید : ملتان صفحہ آخر