خانیوال،جنوبی پنجاب کا گیٹ وے،سمال انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے،مسز شاہدہ احمد
خانیوال(بیورونیوز)وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
بزادر کی قیادت میں آگے بڑھائیں گے۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور محرومیو ں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبرپنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے سمال انڈسٹری اسٹیٹ خانیوال کے اچانک دورے کے موقع پر انڈسٹری مالکان اورمزدوروں کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سمال انڈسٹری اسٹیٹ خانیوال کوقائم ہوئے تقریبا 30سال ہونے کوہیں عدم توجہی کے باعث بنیادی سہولتوں سے محرو م ہے ۔انہوں نے کہاکہ خانیوال جنوبی پنجاب کاگیٹ وے ہے سمال انڈسٹری اسٹیٹ کوفعال اورآباد کرنے کیلے ہرفورم پرآواز بلند کریں گے قبل ازیں انہوں نے سمال انڈسٹری اسٹیٹ خانیوال کے دفتر میں درپیش مسائل معلوم کیے ۔انہوں نے سمال انڈسٹری میں سیوریج، واٹرسپلائی ،چا ر دیواری، سڑکوں اور سکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا اور30سال قبل قائم ہونے والی سمال انڈسٹری اسٹیٹ کی حالت دیکھ کر حیرانگی کااظہا رکیا۔ انہوں نے شجر کاری کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایت کی اور کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔اس موقع پر سماجی رہنما محترمہ عابد فاطمہ بھی انکے ہمراہ تھی۔اطلاع ملنے پر سمال انڈسٹری اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین حاجی محمداشرف مغل بھی موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے سمال انڈسٹری میں لگے ہوئے بعض یونٹوں کامعائنہ کرایا جبکہ انڈسٹری اسٹیٹ کے مختلف حصوں کا وزٹ اور درپیش مسائل سے آگاہی دی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اورممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد کے آنے سے بہت سی امیدیں اورتوقعات ہیں۔ مل کر بہتری لائیں گے۔اس موقع پر رانامحمدادریس اور لیاقت علی غوری بھی موجودتھے۔
مسز شاہدہ احمد