ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف

ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف

حویلی کورنگا(نمائندہ پاکستان) حویلی کورنگا کے بدنام زمانہ کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر نے چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف کی سرپرستی میں تمام ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کی گنگا بہادی( تفصیلات کے مطابق ) بدنام زمانہ کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر عبدالحکیم میں چیرمین عبدالحکیم شیخ عبدالطیف کی سرپرستی میں مختلف ٹھیکوں جیسا میونسپل کمیٹی عبدالحکیم۔نزد میسلم جنریشن سکول عبدالحکیم اور وارڈ نمبر 6 میں جتنے بھی ترقیاتی کام کئے اس کرپٹ ٹھیکیدار نے ان سکیموں میں انتہائی ناقص اور سستا میٹریل کا استعمال کیا گیا , تمام ترقیاتی منصوبوں میں حافظ محمد جنید کھوکھر ٹھیکیدار نے ناقص اور گھٹیا اور سستے ترین پائپ لگائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں میں ناقص اور گھٹیا ٹف ٹائل کا استعمال کیا گیا . مونسپل کمیٹی عبدالحکیم میں 25 لاکھ کے فنڈ کا ٹھیکہ اس نے حاصل کیا .بلدیہ عبدالحکیم کی حدود سے چند بلڈنگ گرا کر اس کی پرانی انٹیں, نئی اسکیم میں استعمال کی گئی اور پیسہ اور بل مکمل وصول کرنے کے لئے فائل سی او دی جسکو سی او نے سائن کرنے سے انکار کیا. اسی کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر نے اسی بلدیہ کے لکڑی بیار کے بالے اور گاڈر بلدیہ عبدالحکیم سے غائب کئے ہیں مزید انگشاف ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی سرکاری گاڑی پچھلے ایک ماہ سے خراب تھی لیکن اس کے باوجود چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف نے زاتی استعمال کے لئے ایک ماہ کے پٹرول کی مد میں سرکاری خزانے سے 3 لاکھ چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم چوہدری محمد اشفاق منظور سے اسی کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر نے حاصل کرنے چاہے , چوہدری محمد اشفاق منظور نے غیر قانونی طور پر پٹرول کا بل پاس کرنے سے انکار کردیا . اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کی پانی کھینچنی والی مشین جس کی مالیت 80 لاکھ روپے بنتی ہے جو کہ خراب ہوچکی ہے اور 2 ماہ سے کوہی کام نہیں کررہی چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف نے اس کا 3 لاکھ کا پٹرول کا بل اسی کرپٹ ٹھیکیدار کے ہاتھوں چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم چوہدری محمد اشفاق منظور کو بھیج دیا .چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم نے یہ غیر قانونی بل بھی منظور کرنے سے انکار کردیا یاد رہے اس مشین کی موٹر گزشتہ دنوں چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف نے اسی بدنام زمانہ کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کی مدد سے غاہب کردی تھی اور اپوزیشن کے شور مچانے پر واپس کی تھی ان تمام وجوہات کی بنا پر چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف نے اسکی سرپرستی اور اسکی بات نا ماننے پر سی او اشفاق منظور کا چارج واپس لے لیا, اپنے کرپٹ بزنس پارٹنر حافط محمد جیند کھوکھر کے زریعے چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم چوہدری محمد اشفاق منظور کو قتل کی دھمکیاں دلواہیں جسکی ایف آئی آر اس کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کے خلاف تھانہ عبدالحکیم میں درج ہے. کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر اور چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف نے میونسپل کمیٹی عبدالحکیم میں کرپشن کی انتہا کردی ہے, مزید انگشاف ہویا ہے کہ اس کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کا والد محفوط الرحمان کھوکھر جو کہ حبیب بنک لیمیٹڈ پاکستان میں بنک منیجر ہے اسنے بھی بنک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور عبدالحکیم میں اس باپ بیٹا نے ملکر پلاٹ خرید رکھے ہیں اور کرپشن کے پیسے سے کوٹھیاں بنا رکھی ہیں,اس بنک مینجر کی کرپشن کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے عوام کا پیسہ کی کرپشن نہیں ہونی چاہئے, ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کھلم کھلا میونسپل کمیٹی عبدالحکیم میں بدمعاشی کرتا ہے عبدالحکیم کی سیول سوسائٹی نے میونسپل کمیٹی عبدالحکیم میں چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف اور کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کی بدمعاشی اور اسکی کرپشن بارے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا۔ڈپٹی کمشنر خانیوال۔۔کمشنر ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کاروائی کی اپیل کی ہے اور سول سوسائٹی نے اپیل کی ہے اس بدنام زمانہ ٹھکیدار جنید الرحمان کھوکھر کا ہمیشہ کے لئے ٹھکیداری لاسنس کینسل کیا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے... اس حوالے سے جب نمائندہ پاکستان حویلی کورنگا نے چئیرمین بلدیہ عبدالطیف کے موبائل نمبر03006883089اور ٹھکیدار محمد جنید کے موبائل نمبر 03337415023 پر رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہماری پہنچ اوپر تک ہے جسے جو کرنا ہے کر لو۔

کرپشن کی گنگا

مزید : ملتان صفحہ آخر