شیرزمان قریشی پر احاطہ عدالت میں حملہ،3 ملزموں کا مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شیرزمان قریشی پر احاطہ عدالت میں حملہ،3 ملزموں کا مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ ...

ملتان(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پراحاطہ عدالت میں حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزموں کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ اور ملزم عمران حسین کی میڈیکل کرانے کی درخواست بھی منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کی جانب سیملزموں عمران حسین،ناصر حسین اورمحمد عمران کوپیش کیاتھاکہ سابق صدرہائیکورٹ بارملتان شیرزمان قریشی پرایک روزقبل احاطہ عدالت میں قاتلانہ حملہ کرنیجبکہ جیب سے 80 ہزار روپیاور ضروری کاغذات نکال لینیکامقدمہ درج کرکے ملزموں کوگرفتارکیا گیا ہے جن سے برآمدگی ہونی باقی ہے اس لئے ملزموں کاجسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاجائے۔ اس موقع پرملزموں کی جانب سیو اقعہ کوغلط قراردے کرجسمانی ریمانڈنہیں دینے کی استدعا کے ساتھ میڈیکل کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔

ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر