خان پور،خواجہ سراؤں کے سکریننگ ٹیسٹ،ہسپتال میں2بیڈز بھی مختص

خان پور،خواجہ سراؤں کے سکریننگ ٹیسٹ،ہسپتال میں2بیڈز بھی مختص

خان پور (نمائندہ پاکستان )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہسپتال خان پور ڈاکٹر حسن محمود قریشی کی قیادت میں ہیلتھ سکرنیگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ سوشل ویلفیئر اینڈ میڈیکل آفیسر رانا سجاد احمد اور ان کی ٹیم نے خواجہ سراوَں سے رابطہ کر کے ہیلتھ سکرنیگ میں لائے ۔ جہاں پر ان کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے جن میں انکے مختلف ٹیسٹ جسمیں ہیپاٹائٹس ، ایڈز ، شوگر ، ٹی بی ، شامل ہیں کئے جا رہے ہیں رانا سجاد احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تمام خواجہ سراوَں کو گھر گھر جا کر دعوت دی ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئیں اور فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کریں ، انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراوَں کے لئے ہسپتال میں 2بیڈ بھی مختص کئے گئے ہیں ۔

بیڈز مختص

مزید : ملتان صفحہ آخر