قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن آج

قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن آج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

بچاؤ کا عالمی آج منایا جائیگا،اس موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات، کانفرنسز، ورکشاپس، سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں کا بھی انعقاد کیا جائیگا جبکہ موقع کی مناسبت سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی،مذکورہ دن 1978ء سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ریلیف کی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہو سکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر