ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، نوجوان کو زبردستی زہر دیکر زندگلی چھین لی گئی

ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، نوجوان کو زبردستی زہر دیکر زندگلی چھین لی ...

ملتان،چوک میتلا،رحیمیار خان(وقائع نگار،نامہ نگار،بیورو نیوز)ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق،نوجوان کو زبردستی زہر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

دیکر زندگی چھین لی ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ہیڈ محمد والا کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔بتایا جا رہا ہے کہ سجاد حسین اپنے بھائی فدا حسین کے ہمراہ گھر واپس جا رہا تھا۔اچانک سے ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر زور دار ماری۔جس کے نتیجے میں سجاد حسین شدید زخمی ہوگیا۔ سر پر گہری چوٹ کی وجہ سے مذکورہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔پولیس ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔مظفر گڑھ روڈ حامدپور چوک کے قریب ہائی ایس کی ٹکر سے 45 سالا فقیر جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس نے نامعلوم فقیر کی لاش اپنی تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال سرد خانے براے شناخت رکھوادی گئی۔جبکہ پولیس نے ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔شادی کی تقریب میں فائرنگ‘گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا قطب پور کے علاقہ چوڑی گر میں خالد اپنے بیٹے حمزہ کے ساتھ زین بھٹہ کی مہندی کی تقریب میں گیا جہاں سجاول اور زین ہوائی فائرنگ کررہے تھے اسی دوران سجاول نے سیدھا فائر کردیا جو خالد کے بیٹے حمزہ کی ٹانگ میں لگا جسے شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے پولیس نے حمزہ کے والد کی رپورٹ پر زین اور سجاول کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔چوک میتلا سے نامہ نگار کے مطابق بہاول پور رورڈ چوک میتلاچک نمبر160ڈبلیو بی کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے دوران اسد علی موقع پر جاں بحق اور اویس علی اور اللہ رکھی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطا بق بھاول پور رورڈ چوک میتلا چک نمبر 160کے قریب امیر علی بیوی اللہ رکھی بیٹے اسد علی اویس علی موٹر سائیکل پر سڑک کراس کر رہے تھے کہ بھاول پور سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گئے موٹر سائیکل پر سوار اسد علی موقع پر جاں بحق اویس علی اور اللہ رکھی سکنہ 160ڈبلیو بی کو کو شدید زخمی حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا امیر علی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق سابقہ رنجش پر پانچ ملزمان نے نوجوان کو زبردستی زہر پلاکر موت کے گھاٹ کے اتاردیا،لاش جھاڑیوں میں پھینک کرفرار ہوگئے، ہمشیرہ کی رپورٹ پر پولیس تھانہ لیاقت پور نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق چوک میتلا کی رہائشی شمیم بی بی نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ سابقہ رنجش پر پانچ ملزمان بلال احمد وغیرہ نے اس کے بھائی محمداکرم کوزبردستی زہر پلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور لاش چک68اے کے علاقہ میں جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے، ہمشیرہ شمیم بی بی کی رپورٹ پر پولیس تھانہ لیاقت پور نے ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر