2دوشیزائیں بداخلاقی کا شکار،ملزمان فرار

2دوشیزائیں بداخلاقی کا شکار،ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورونیوز)کھیتوں میں کام کرنے اور گھر میں اکیلا پاکر اوباش ملزمان نے دوشیزہ سمیت خاتون کو بداخلاقی کانشانہ بناڈالا، ملزمان فرار، والد اور متاثرہ کی رپورٹ پر پولیس (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق چک30این پی کے رہائشی منیر احمد نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کی جواں سالہ بیٹی راشدہ بی بی فصل کماد میں کام کررہی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم سہیل احمد نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اسے دبوچ لیا اورملزم سہیل نے زبردستی بداخلاقی کانشانہ بناڈالا دیگر ساتھی پہرہ دیتے رہے ،دوسرا واقعہ موضع بکھرانی کی رہائشی تسلیم بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے گھر میں اکیلاپاکر اوباش ملزم مقبول احمد داخل ہوگیا اور اسے دبوچ کرکمرے میں لے جاکر زبردستی بداخلاقی کانشانہ بناڈالا، ملزمان فرار، والد منیراحمد، متاثرہ تسلیم بی بی کی رپورٹ پر پولیس تھانہ احمد پور لمہ اورظاہر پیر نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
2شیزائیں