تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن ، 81ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن ، 81ملزم گرفتار

لاہور(کر ائم رپورٹر)لاہورپولیس نے شہرکے مختلف تعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران 81 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 14 گرام کوکین، 9 گرام آئس، 1 کلو20 گرام پاوڈر، 4 کلو 37 گرام ہیروئن، 25 کلو776 گرام چرس، 720 گرام بھنگ اور 304 بوتلیں شراب برآمدکر کے مقدمات درج کرادیئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن اسد سرفراز کا کہناہے کہ تمام ڈویڑنل ایس پیز نے گذشتہ روزاپنے علاقہ جات میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف سیمنارزوواکس کا اہتمام کیااورپولیس افسران کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی لیکچرزکاانعقادکیا گیا ۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیادپرسخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی