گرین ٹاؤ ن ، شالیمار ، ہنجروال اور متعدد علاقوں میں ڈاکے ، شہری مال و زر سے محروم

گرین ٹاؤ ن ، شالیمار ، ہنجروال اور متعدد علاقوں میں ڈاکے ، شہری مال و زر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گر ین ٹا ؤ ن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہز اد کی فیکٹر ی میں عملے کو یر غما ل بنا کر 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شفیق آ با د کے علا قہ سے محبو ب اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،نو اب ٹا ؤ ن میں فیر وز اور اس کی فیملی سے2 لاکھ 20ہز ارمالیت کی نقدی و طلائی زیورات،ما ڈ ل ٹا ؤ ن سے ڈاکواعجا ز کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،ملت پا ر ک کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے فا روق سے2 لاکھ75ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ہڈ یا رہ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے سلیم اور اس کی فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،شا لیما ر کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے شعیب اور اس کی فیملی سے1 لاکھ60ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی۔نیو انا ر کلی کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے یا سین اور فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئے گئے۔غا لب ما ر کیٹ،ہنجر وال ،ہر بنس پو رہ سے کاریں اور لاری اڈا،نولکھا،فیکٹری ایریا،مغل پو رہ،شما لی چھا ؤ نی اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -