ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے شہری جاں بحق ہو گیا

ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے شہری جاں بحق ہو گیا

لاہور(کر ائم رپورٹر)سندر اڈے کا رہائشی طارق4بچوں کا باپ موٹرسائیکل پر سوار چوہنگ کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹر ک بے قابو ہو کر اس کی موٹرسائیک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طارق شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی