کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی قیدی دل کا دوہ پڑنے سے دم توڑ گیا

کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی قیدی دل کا دوہ پڑنے سے دم توڑ گیا

لاہور(کر ائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی جاسوس قیدی دل کا دوہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔ جیل انتظامیہ نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں بھارتی قیدی 63سالہ گوٹی رام 14سال سے کوٹ لکھپت جیل میں قید کاٹ رہا تھا گزشتہ روز اپنی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی گوٹی رام شوگر کا مریض تھا اور دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی