منشیات کے مجرم کو 14سال قید، ایک لاکھ 92ہزار جرمانہ

منشیات کے مجرم کو 14سال قید، ایک لاکھ 92ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس مسعود ارشد نے 2کلو ہیروئن کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد امین کو 14سال قید اور ایک لاکھ 92ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس مسعود ارشد کی عدالت میں اے این ایف نے محمد امین کے خلاف چالان پیش کیا، امین پر الزام تھا کہ وہ علاقہ غیر سے 2کلو ہیروئن لے کر لاہور لا رہا تھا ،عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی ،گزشتہ روزفاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم محمد امین کو مذکورہ بالا سزکا حکم سنا دیا ہے ،فیصلے کے بعد عدالت نے ملزم کو کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا۔

مزید : علاقائی