پولیس نے شراب برآمد ہونے والے ملزم کو پکڑنے کے بعد رشوت لیکر رہا کر دیا
لاہور(کر ائم رپورٹر)تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں پولیس نے رات گئے ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا جسے بعد ازاں ڈیوٹی پر موجود ٹی ایس آئی اسامہ نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے دو روز قبل ڈبل D بلاک کے قریب ٹی ایس آئی اسامہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران مشکوک کار کو روک کر تلاشی کے دوران اس کی ڈگی سے 12بوتل امپورٹڈ شراب برآمد کر کے کار سوار کو حراست میں لیا تھا جسے ٹی ایس آئی اسامہ تھانہ لے جانے کی بجائے 2گھنٹے تک سرکاری گاڑی میں بیٹھا کر پھرتے رہا اور بعد ازاں مبینہ طور پر کار سوار سے بھاری رشوت لے کر اسے شراب سمیت رہاکر دیا گیا ۔