سیشن عدالت نے 2بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا

سیشن عدالت نے 2بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے 2بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا، بچے ملنے پر ماں خوشی سے نہال ہوگئی ۔شادباغ کی رہائشی شبانہ کوثر نے اپنے دو بچے خاوند سے بازیاب کرانے کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی ۔

،عدالت کے حکم پر خاوند محمد امجد اپنے دنوں بچوں کو اٹھائے سیشن عدالت میں پیش ہواور کہا کہ میں تو خود چاہتا ہوں کہ بیوی بچوں کا خیال رکھے ،بیوی 3 ماہ کی بچی کو گھر میں چھوڑ کر چلی گئی تھی ،اب وہ بچے لینا چاہتی ہے ،اچھا ہے کہ اس کی ممتا جاگ اٹھی ، درخواست گزار خاتون کے خاوند امجد نے عدالت کو بتایا بچے چھوٹے ہیں ،بچوں کو ماں کے پاس ہی ہونا چاہیے ،اسے کوئی اعتراض نہیں بچے ماں کو دے دیئے جائیں جس پرعدالت نے ڈیڑھ سالہ ذیشان اور 3 ماہ کی انیلہ فاطمہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،بچے ملنے پر درخواست گزار ماں خوشی کی انتہا نہ رہی ،اس کا کہنا تھا کہ خاوند نے گھر سے نکال دیا تھا ،15دن بعد بچے دیکھ رہی ہوں مگر یوں لگ رہا ہے جیسے 15ماہ گزار گئے ہوں۔

مزید :

علاقائی -