اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کو ریلیف دینے کیلئے کمپلینٹ سیل قائم

اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کو ریلیف دینے کیلئے کمپلینٹ سیل قائم

لاہور(کر ائم رپورٹر) انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن کے رہائشیوں کو ریلیف دینے کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کر دیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفرنے کہا ہے کہ شہری اپنے مقدمات کی تفتیش یادرست تفتیش کیلئے کسی بھی غیر قانونی ڈیمانڈ بارے فوری طور پر کمپلینٹ سیل کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ شہری اپنی کمپلینٹ 03087777168 اور 04299233331 پر درج کرواسکتے ہیں۔شہری کال کے علاوہ کسی بھی وقت دفتر آسکتے ہیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے رہائشیوں کو ریلیف دینے کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفر نے مزید کہا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے رہائشی کسی بھی تھانے سے متعلقہ مقدمہ کے حوالہ سے براہِ راست ملاقات کر سکتے ہیں اور اگر کسی تھانہ میں کوئی افسر یااہلکارکسی قسم کی غیر قانونی ڈیمانڈ کرے تو فوری طور پر اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی