آئی جی پنجاب کے تبادلے کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

آئی جی پنجاب کے تبادلے کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر خان کے تبادلے کے خلاف دائردرخواست واپس لینے کی بنیاد خارج کردی۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا تھاکہ یہ تبادلہ پولیس آرڈر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے خواجہ محمد وسیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،جس میں وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اورآئی جی پنجاب کوفریق بنایا گیاتھا،درخواست گزار نے اس تبادلے کے خلاف فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی ،جسے منظور نہ کیا گیاتو درخواست گزارنے اپنی پٹیشن واپس لینے کی استدعا کردی۔

آئی جی پنجاب

مزید : علاقائی