سپریم کورٹ بار الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری

سپریم کورٹ بار الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ بار کے چیئرمین الیکشن بورڈ جسٹس (ر)راجہ افراسیاب خان نے سپریم کورٹ بار کے اس ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی ۔لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں صدر کی نشست پر علی احمد کرد اور امان اللہ کنرانی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔نائب صدر پنجاب کی نشست پر طیب ناصر محمود جعفری اور کرامت علی ملک امیدوار ہیں، نائب صدر کے پی کے کی نشست پر خالد انور آفریدی اور خان افضال خان ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے، نائب صدر سندھ کی نشست پر خلیق احمد اور صلاح الدین خان کے درمیان مقابلہ ہوگا، نائب صدر بلوچستان کی نشست پر نصیب اللہ اچکزئی اور سید سلیم امیدوار ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر 3امیدوار آمنے سامنے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر احسن حمید، جاوید مسعود اور قاضی شہریار میں مقابلہ ہوگا اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر علی احمد رانا اور محمود احمد مد مقابل ہوں گے۔

سپریم کورٹ بار

مزید : علاقائی