شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل طلب کرلئے ہیں،اس سلسلے میں جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست گزار شہری حافظ مشتاق نعیمی کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا قانونی جواز پیش کیا جائے ۔فاضل جج نے اس درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت کرتے ہوئے مختلف عدالتی نظائر کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ان عدالتی فیصلوں کی روشنی میںیہ درخواست کس طرح سے قابل پیش رفت ہے، درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کے لئے مہلت طلب کی ، جس پر فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کردی۔
شہبازشریف گرفتاری