گاڑیوں سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کے خلاف وفاقی حکومت کو نوٹس

گاڑیوں سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کے خلاف وفاقی حکومت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کے خلاف وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شاہد وحید نے مقامی شہری اشفاق علی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل رانا اسداللہ خان نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کررہا ہے ،اسی طرح وفاقی حکومت پنجاب کے فنڈ سے کٹوتی کررہی ہے جس کا وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ محکمہ کی طرف سے ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

مزید : علاقائی