عدالتی حکم کے باوجود ایس ڈی او کو ترقی نہ دینے پر ایم ڈی پیپکو سمیت 8 افسران کو نوٹس

عدالتی حکم کے باوجود ایس ڈی او کو ترقی نہ دینے پر ایم ڈی پیپکو سمیت 8 افسران ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ایس ڈی او کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر ایم ڈی پیپکو،چیف ایگزیکٹو پیپکو سمیت 8افسران کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کو قانون کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔درخواست گزار ایس ڈی او کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کوترقی نہیں دی جا رہی، عدالت متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔فاضل جج نے مذکورہ ریمارکس دیتے ہوئے ایم ڈی پیپکو،چیف ایگزیکٹو پیپکو سمیت 8افسروں کو توہین عدالت کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان تمام افسروں کو 18اکتوبر کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔

نوٹس

مزید : علاقائی