بجلی بلوں میں مساجد،ہسپتالوں کو ٹیکس کی چھوٹ نہ ملنے پر واپڈاو دیگر کو نوٹس

بجلی بلوں میں مساجد،ہسپتالوں کو ٹیکس کی چھوٹ نہ ملنے پر واپڈاو دیگر کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں مساجد، ہسپتالوں اور ٹرسٹ کو ٹیکس کی چھوٹ نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے واپڈا،نیپرااور لیسکو سمیت تمام مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ کارروائی میاں شہباز ایڈووکیٹ کی درخواست پر کی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت مساجد ،ہسپتال اور ٹرسٹ سے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا،کھمبوں پربجلی کے میٹرز کی ذمہ داری لیسکو کی ہے۔لیسکو بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس وصول کررہا ہے،واپڈا ،لیسکواور نیپرا کی غلطی کا خمیازہ صارفین بھگتنے پر مجبور ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی مساجد، ہسپتال اور ٹرسٹ کی بجلی کے بلوں کو ٹیکس فری کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی