غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں دکاندار گرفتا ر

غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں دکاندار ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدیت پرضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی پٹرول کی فروخت پر منی پٹرول پمپس کیخلاف کھوکھر روڈ پر کاروائی کی۔ نگرانی اے سی سٹی نے کی۔ کاروائی کے دوران پٹرول بھرنے والی 2 مشینیں ،2 ڈرمز اور 3 سلنڈرز کو بھی قبضے میں لیا گیا ۔اے سی سٹی نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے افراد خلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر25 فراد کے خلاف مقدمات درج کراکر38ا فراد کو حراست میں لے لیا ،16 دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ 118000روپے کے جرمانے بھی عائدکئے گئے اس حوالے سے کیپٹن(ر ) انوار الحق نے کہاکہ گرانفروشوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا عوام کی جیبوں ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام بھی گلی محلوں میں ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔

تاکہ ان کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایسی کارراوئیاں جاری رہیں گی اور زخیرہ اندوزوں کے ساتھ منافع خوروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1