حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے،بیگم بیلم حسنین

حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے،بیگم بیلم حسنین

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ مہنگائی سے گھریلو خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں، حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اشیاء صرف پر اگر 10 روپے بڑھائے ہیں تو تاجروں نے 20 روپے اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائیں۔ جو مارکیٹوں کا سروے کریں۔

بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ شہید وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنی دور حکومت میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائیں جس کا جائزہ وہ خود لیتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے بجٹ میں ہمیشہ عوام کو ریلیف دی وہ غریبوں کا دکھ درد محسوس کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پراجیکٹ لگائے گئے آج حکومت کا فرض ہے جو انڈسٹری بند ہیں ان کو بحال کروائے تاکہ بے روزگاری بھی ختم ہو اور مہنگائی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمارے حالات درست نہیں کرسکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1