مذہبی سکالر مولانا جعفر قاسمی کی برسی پر میموریل لیکچر،اہم شخصیات کی شرکت

مذہبی سکالر مولانا جعفر قاسمی کی برسی پر میموریل لیکچر،اہم شخصیات کی شرکت

لاہور(لیڈی رپورٹر)ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ نفرتوں کو دفن کرکے محبتوں کو فروغ دیاجائے اور اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت اپنانی چاہیے ان خیالات کا اظہار روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے معروف دانشور اور مذہبی سکالر مولانا جعفر قاسمی مرحوم کی برسی پرمیموریل لیکچر کی تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا تقریب میں ڈاکٹر عائشہ لغاری نے تصوف و عرفان اور انسان کامل کے حوالے سے رسول اکرم ؐ کے اسوۂ حسنہ اور ان کے مقام ومرتبے پر تفصیل سے اظہار کیا۔ میزبان مدثر حسن قاسمی نے مولانا جعفر قاسمی کی شخصیت اور علمی کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی، مجیب الرحمن شامی نے مولانا جعفر قاسمی سے اپنے دیرینہ تعلق اور مرحوم کی علمی و مذہبی خدمات کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔ اور کہا کہ مولانا ہماری یادوں میں اب بھی ہمارے ساتھ ہیں اور تصوف و عرفان میں وہ ایک بلند مقام کے حامل ہیں،پروفیسر قاضی اکرام بشیر، محمد واصف (ایکوا سیف ) داؤد صفدر، رفعت فاطمہ ، اسفند یار، محمد احمد قاسمی، روشن بختاور ، محسن علی اور محمد عاشق کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1