پیرا میڈکس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ثاقب ظفر

پیرا میڈکس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ثاقب ظفر

لاہور(جنرل رپورٹر ) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی مطالبات کے حوالے سے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) ثاقب ظفر سے ملاقات،اس دوران پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر تنویر بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے سیکرٹری صحت کے سامنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 2017 کو اپ گریڈ ہونے والے درجہ ون تا چار کے ملازمین کو تاحال رسک الاؤنس جاری نہیں کیا گیا۔ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کے ریگولر نہ ہونے سمیت دیگر مطالبات سے سیکرٹری صحت کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے یقین دہانی کروائی کہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1