عمران خان غیر ضروری تمام اشیاء کی امپورٹ بند کردیں، مہناز رفیع

عمران خان غیر ضروری تمام اشیاء کی امپورٹ بند کردیں، مہناز رفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ میں عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان تمام اشیاء صرف کی امپورٹ بند کردے جو غیر ضروری ہیں، ان اشیاء میں بیرون ملک سے آنے والے میک اپ، سگریٹ، سگار وغیرہ اور بہت سی دوسری اشیاء شامل ہیں تاکہ ملک میں پیسہ کی بچت ہوسکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے خزانہ بالکل خالی چھوڑا۔
تحریک انصاف اور خاص طور پر عمران خان کو حکومت چلانے کیلئے فنڈنگ کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کفایت شعاری پروگرام قابل تعریف ہے۔