آئندہ ہفتے تک موسم خشک رہنے،سموگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ

آئندہ ہفتے تک موسم خشک رہنے،سموگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی سموگ کی ہلکی چادرتنی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا اور اگلے ہفتے بھی ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ06، خیبر میرکھانی، کاکول 01 میٹرریکارڈ کی گئی۔ آج بروز ہفتہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کادرجہ حرارت:مٹھی، چھور 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1