ضمنی الیکشن میں ٹی این پی ممبر سعدرفیق کوووٹ دیں گے، چودھری توصیف

ضمنی الیکشن میں ٹی این پی ممبر سعدرفیق کوووٹ دیں گے، چودھری توصیف

لاہور ( نمائندہ خصوصی)کینٹ والٹن انسانی حقوق پروگرام تقریب میں تحریک تبدیلی نظام پاکستان پارٹی کے صدر چودھری توصیف نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی، این اے131 کے ضمنی الیکشن میں ٹی این پی ممبر ز سعدرفیق کوووٹ دیں گے، سیاسی و سماجی شخصیات ملک نواز،ملک اقبال علاقے میں عوامی خدمات کو بھلا نہیں سکتے، حق سچ کا ساتھ دیں گے، ملک میں پی ٹی آئی کی تبدیلی نے کئی افرادکے گھرگراکر عوام کوبے گھرکردیا۔

، مہنگائی کابم گرا کر عوام کورولا دیا،ڈالر کی قیمت بڑھاکرملکی قرضے بڑھانے کیساتھ سٹاک ایکسچینج میں بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، عوام اس تبدیلی کی حمایت نہیں کرتے۔

، تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، اجلاس میں مشاورت کے بعد حقوق نظام قائم تحریک چلائیں گے.اجلاس کی صدارت نواب اقبال چیرمین تحریک تبدیلی نظام پاکستان کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1