برائیوں سے بچنے کیلئے سیرت مصطفیؐ پر عمل کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

برائیوں سے بچنے کیلئے سیرت مصطفیؐ پر عمل کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سیرت مصطفی ﷺ کو اپنانے سے ہی معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا اور عدل اونصاف کی فضا قائم کی جا سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے عشرہ ربیع الاول منانے کے حوالے سے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافیوں کی وجہ سے ہرطرف بدامنی، قتل و غارت اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دین سے دوری اور بنی کریم ﷺ کے طریقوں کو چھوڑ نے کی وجہ سے مسلمان زوا ل کی طرف جا رہے ہیں۔

جبکہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت سے مضبوط تعلق استوار کرنے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے کسی کی نظروں سے اُوجھل نہیں ہے۔کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے جس کی پست پناہی امریکہ سمیت اسلام دشمن قوتیں کر رہی ہیں جبکہ شام ، برما اور روہنگیا میں بھی مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے عالمی فورم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر یوں ، فلسطینیوں اور برما مسلمانوں پر مظالم رکوانے کے حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں اور مسلم حکمران بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور عملی اقدامات کرنے کی بجائے مذمتی بیانات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہکہ اسلام دشمن عناصر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ اگر پوری امت مسلمہ اللہ تعالیٰ اور اس کے آخری رسول ﷺ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے تو تمام مسائل کے حل کیساتھ ظلم کے پہاڑوں کو بھی توڑا جا سکتا ہے ۔