عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، ڈاکٹر سعید احمد عنائیت

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، ڈاکٹر سعید احمد عنائیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر اور مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے شیخ الحدیث فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ حفظہ اللہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ،وقت کا تقاضا ، خاتمہ ایمان،حصول جنت اور شفاعت رسولﷺ کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے سابق مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت اقدس مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کے رواں سال بھی مرکزی نائب امیر فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف مکی اور مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدنی جلد ہی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے پاکستان کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

جہاں وہ 12 نومبر کو صادق آباد، 13 نومبر کو بہاولپور، 15 نومبر کو کرمپوری وہاڑی،16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان 17نومبر کوسیالکوٹ 18نومبر کو پشاور 19 اور 20 نومبر کو آزاد کشمیر اور 21 نومبر کو رائیونڈ سمیت مختلف شہروں میں ختم نبوت کانفرنسوں ،سیمینار اور دیگر تقریبات میں شرکت وخطاب کریں گے