البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا یوسی95میں گرینڈ صفائی آپریشن،پودے بھی لگائے
لاہور(پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت گلبرگ کی یونین کونسل 95 میں گرینڈ صفائی آپریشن کے بعد پودے لگا ئے گئے۔ شجرکاری مہم کا مقصد عوام کی کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے کی عادات کی حوصلہ شکنی اور تحفظ ماحول کو یقینی بنانا تھا۔ یونین کونسل میں آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی نگرانی میں سینٹری سٹاف اور بھاری مشینری کی مدد سے صفائی کی گئی۔
اس سلسلے میں البیراک کمپنی پی ایچ اے اہلکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تا کہ لاہور شہرکی ہر یوسی میں پودے لگانے کی مہم کومستقل بنیادوں پر جاری رکھا جا سکے۔