پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مقر

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مقر

ر

لاہور(پ ر) پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر،علمی حلقوں میں اِن کی تعیناتی کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبالؒ اوپن یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔واضح ہو کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام میں دُنیا کی دوسری سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور پاکستان میں اس کے طلبہ کی تعداد14 لاکھ سے زائد ہے،طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے لاہور اس کا سب سے بڑا ریجن ہے۔اوپن یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی بطور قائم مقام وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے جملہ معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں ان کی سربراہی میں اوپن یونیورسٹی تعلیم کے میدان میں شب و روز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گی

مزید : میٹروپولیٹن 1