نجی رہائشی سکیموں کو جائیدادوں کی غیر قانونی منتقلی روکنے کی ہدایت

نجی رہائشی سکیموں کو جائیدادوں کی غیر قانونی منتقلی روکنے کی ہدایت

لاہو(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور انوارلحق نے پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی منتقلی جائیداد /پلاٹ ازاں پرائیویٹ رہائشی سکیم مکمل طور پر بند ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رہائشی سکیمیں اپنے طور پر اندرونی جائیداد ٹرانسفر کر رہے ہیں ان کو بند کریں اور تمام پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو رہائشی سکیمیں پھر بھی ٹرانسفر جائیداد اپنے طور پر جاری رکھیں گی ان کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی پلاٹ /جائیداد کی ٹرانسفر بذریعہ دفتر سب رجسٹرار، ایل ڈی اے اور کوآپریٹو ہائیوسنگ سوسائٹی سے منتقل کروائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1