میاں شہباز شریف کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے

میاں شہباز شریف کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے

فیروزوالہ ( نا مہ نگار ) رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا شہباز شریف کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہے ، سیاست سے شریف برادران کو دور نہیں رکھا جا سکتا۔ایسا کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے متراد ف ہے ۔

عمران اس گرفتاری کے پیچھے چھوپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے ۔اس پر پردہ ڈالنے کیلئے بجلی ،گیس سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی کی جا رہی ہیں ۔مسلم لیگ ن ایک پر امن و جمہوری جماعت ہے۔گزشتہ روز حکومت نے ناکامی کے خوف سے پنجاب اسمبلی کے منتخب لوگوں پر دروازے بند کر دیے ۔موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی سب سے بڑے ڈاکو ہیں جہنوں نے اربوں روپے کے قرضے ہضم کیے۔پاکستان میں اب آمریت سے بتر جمہوریت قائم کر دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1