تحریک انصاف کا سیاسی سونامی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے

تحریک انصاف کا سیاسی سونامی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئرنائب صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی سونامی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور دن میں ہی تارے دکھانے شروع کردئیے ہیں۔ ہزاروں روپے کے یوٹیلیٹی بلوں اور مہنگی اشیائے خوردو نوش نے عوام کی چیخیں نکلواکر رکھ دی ہیں ۔

وہ اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے بھی (ن) لیگی حکومت کی طرح عوام کومہنگائی،بیروزگاری اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا اگر تحریک انصاف کی حکومت بھی ان کے نقش قدم پر چلتی رہی تو حقیقی تبدیلی کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1